متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان جمعہ کو پاکستان آئیں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق محمد بن زاید آل نیہان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پرسرکاری دورہ کررہے ہیں، یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، صدرامارات کے ہمراہ وزراء اوراعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران محمد بن زاید آل نہیان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنمادوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال کریں گے
اماراتی صدرِ کا دورہ دونوں ممالک کےدرمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، دورہ دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا، دونوں فریق تجارت،سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کومزید فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہے۔



















