وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا حکومت کے پاس اب بھی پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز ہیں، معیشت نے50سے55سال میں بہت نقصان اٹھایا،بیوروکریسی، سیاستدانوں نے نقصانات کا حجم ہزاروں ارب تک پہنچادیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے وزیر کےبیان کی وجہ سے ایوی ایشن سیکٹربیٹھ گیاتھا، ،دنیا بھرمیں یہ ادارے پرائیوٹائزہوتےہیں،آنےوالےدنوں میں بہت ساری کمپنیاں لائن میں لگی ہیں۔
وزیردفاع نےکہابجلی کی مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بھی خسارےمیں چل رہی ہیں،پبلک سیکٹرکی سب سےبڑی بربادی حکومتوں پرہے،نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کابھی ارادہ ہے۔





















