افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر کرکٹر راشد خان نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے انٹرویو میں سکیورٹی کی خراب صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آرام سے گھوم پھر نہیں سکتا،کہیں آنے جانے کیلئے بُلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں۔
راشد خان نے مزید کہا بُلٹ پروف گاڑی رکھنا میری ضرورت ہے ۔ پتہ نہیں چلتا آپ کس وقت کسی غلط جگہ پرہوں،دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسسن نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔





















