دفاعی چیمپئن بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔ بھارتی ٹیم نے مسلسل دوسرا ریکارڈ تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر255رنز اسکور کئے۔ سنجو سیمسن89رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم159رنز پر آؤٹ ہوگئی، بھارتی ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96رنز سے ہرادیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر43اور ٹم سائفرٹ نے52 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے، راچن رویندرا ایک، مارک چیپمین3،گلین فلپس5 رنزبناسکے، جیمی نیشم8، فن ایلن9 اور ڈیرل مچل 17رنز پر ہمت ہارگئے۔
بھارت کے جسپریت بمرا نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشرپٹیل نے3، ورون چکرورتی، ابھیشیک شرما اور ہردیک پانڈیا نے1،1وکٹ لی۔ سنجوسیمسن89رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایشن کشن54،ابھیشیک شرما نے52رنز بنائے۔





















