وزیراعظم شہبازشریف کا ایشیا کپ جیتنے والی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،جس میں وزیراعظم نے بھارت کو شکست دینےوالے کھلاڑیوں کوشاباش دی اور نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےفائنل میں بھارت کوشکست دینےپرکھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی،کہا فائنل میں بڑے مارجن سےکامیابی بلاشبہ محنت اورلگن کا نتیجہ ہے،ٹیم نےایشیا کپ جیت کر قوم کا سر فخر سےبلند کردیا،امید ہےمستقبل میں بھی آپ ملک کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم نےسمیرمنہاس اورعلی رضا کی خصوصی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ پوری قوم کو آپ نوجوانوں پر فخرہے،انہوں نےآئندہ ماہ انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا،اس کے علاوہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی، منیجمنٹ اور سپورٹنگ اسٹاف کی بھی تعریف کی۔





















