محکمہ تعلیم کی جانب سے نویں اورگیارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا۔
طلبا کو نمبر نہیں گریڈز دئیےجائیں گے 33فیصد کی بجائے 40 فیصد والا پاس ہو گا،طلبا کو نمبروں کینمبروں کی دوڑ سے نکلنے پر جہاں طلبا خوش ہیں ،وہیںکانسیپٹ بیسڈ پیپر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدددے گا۔
فیصل آباد میں اساتذہ اور طلبا نے نئے مارکنگ سسٹم کو خوش آئند قرار دے دیا،طلبا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اب یہ پریشر نہیں ہو گا کہ بڑے بھائی سے زیادہ نمبر لینے ہیں، 40 فیصد والا اب پاس ہو گا تو ہمیں زیادہ پڑھنا پڑے گا۔
اساتذہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کانسیپچوئل سوالات سے رٹا سسٹم سے نجات ملے گی،پوزیشن سسٹم کا خاتمہ ہو گا اور بچے پر اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے۔