انڈونیشیا میں مسافر بس حادثہ، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ انڈونیشیا کےصوبے جاوا کی ہائی وےمیں پیش آیا،بس تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازے سے ٹکرا گئی،حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے تھا کہ بس میں 34 افراد سوار تھے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔






















