بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔
بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی بیٹر شبمن گل کی پہلی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق شبمن گل 826 اور بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کوہلی 791 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران کوہلی 765 رنز بنا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ سکورر رہے جس کی وجہ سے ان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
نئی رینکنگ کے بعد کوہلی ایک بار پھر سے نمبر ون بیٹر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ان کا شبمن گل سے صرف 35 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔