بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی ممبئی میں حادثے کا شکار ہوگئیں،ممبئی پولیس کےمطابق ہفتے کی شام جب اداکارہ 'سن برن فیسٹیول' میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، تو ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
حادثے کےنتیجے میں نورا فتحی کو معمولی چوٹیں آئیں،جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد اور سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکڑ نے انکی حالت تسلی بخش قرار دیدیا،البتہ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں نورا کو معمولی طور پر دماغی جھٹکا لگا ہے۔
خوش قسمتی سے بڑی چوٹ نہ آنے پر اداکارہ نے اسپتال سے ڈسچارج ہو کر فیسٹیول میں اپنی پرفارمنس بھی پیش کی،پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔






















