ایشزسیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کےنام رہا،آسٹریلیا نے انگلینڈکو تیسرےٹیسٹ میں82رنزسےہرادیا۔
آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز،نیتھن لیون نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب جیفری بائیکاٹ نے اپنی ٹیم ہر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ بیزبال ناکام ہو چکا ہے،برینڈن میکلم کو اب جانا چاہیے، تکبر اور حد سے زیادہ خود اعتمادی نے کامن سینس کی جگہ لے لی ہے۔






















