خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز پر تنقید کرتے ہوئے ان کے منافقانہ رویے کو بے نقاب کر دیا، سوشل میڈیا پر سخت مؤقف اختیار کر لیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب بھارتی لبرلز کو دلائل کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے تو ان کے پاس شور مچانے کے سوا کچھ نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنا وجود جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ وہاں انہیں کرائے پر رہائش تک نہیں ملتی۔
خواجہ آصف کی پوسٹ میں بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر سے متعلق ایک طنزیہ ویڈیو کلپ بھی شامل تھا، جس میں ایک بھارتی مباحثے کے دوران ایک مسلمان عالم دین کو انہیں لاجواب کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔۔ جاوید اختر اکثر پاکستان مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔






















