انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 کیسزکا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 7 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنا دی ۔ نومئی کے ابتک 7 مقدمات کا فیصلہ سنایا جا چکا ہے۔
اےٹی سی کےجج ارشدجاوید نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا ۔ فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہونے پر گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں یاسمین راشد عمر سرفراز چیمہ سمیت سات ملزمان کو دس دس سال سزا سنائی گئی ۔۔ عدالت نے بائیس ملزمان کو بری کیا۔ گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت چار ملزمان اشتہاری تھے ۔نو مئی کو کلمہ چوک میں کنیٹیر جلانے کے مقدمے میں کل چوبیس ملزمان کو دس دس سال سزا سنائی گئی ۔کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے پانچ ملزمان کو بری کیا گیا ۔ گلبرگ گاڑیاں جلانے کے کیس میں کل تینتیس ملزمان کو نامزد کیا گیا۔کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں سات ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ لاہور میں نو مئی کے ابتک سات مقدمات کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے۔






















