لاہور میں ترک قونصلیٹ پر تعینات ایس پی یو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی مستعدی اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو بروقت حراست میں لے کر ممکنہ سکیورٹی خدشے کو ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ نے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ حساس سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی ایک اہم قومی ذمہ داری ہے اور ایس پی یو کے جوان فرض شناسی، چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ٹل گیا، جبکہ سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔



















