ایک دن کے وقعے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ایک دن کے وقفے کے بعدسونےاورچاندی کی قیمت میں پھراضافہ ہوا ہے، جہاں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1300 اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار162روپے کا ہو گیا ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت1115روپےبڑھکر3لاکھ91 ہزار85روپےہوگئی ہے۔
جبکہ فی تولہ چاندی139روپےمہنگی ہوکر6987روپےکی ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا13ڈالر اضافے کے بعد 4338 ڈالرپر پہنچ گیا ہے۔



















