دس لاکھ ڈالر ادا کریں اور امریکی گرین کارڈ حاصل کریں،صدر ٹرمپ نے اپنا نیا ویزا پروگرام، ٹرمپ گولڈ کارڈ جاری کردیا۔
گولڈ کارڈ کےحصول کیلئے ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئی،آن لائن درخواست کے ساتھ پندرہ ہزارڈالر فیس ادا کرنی ہوگی۔
امریکی حکام کی جانب سے جانچ پڑتال مکمل ہونے پر ایک ملین ڈالر یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو گفٹ کرنا ہونگے،جس کے بعد گرین کارڈ کی طرز کا امریکی ویزا ملے گا۔






















