دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا وعدے کے مطابق انتہائی سخت جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔ شامی حکومت نے حملوں کی مکمل حمایت کی ہے۔
وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا حملوں میں داعش کےجنگجوؤں،انفراسٹرکچر اوراسلحہ کےمراکز کو نشانہ بنایا گیا،یہ کسی جنگ کا آغاز نہیں بلکہ بدلےکا اعلان ہے۔
ایڈمرل امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ وسطی شام میں لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی مدد سے داعش کے 70 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روزقبل فوجی قافلے پرحملے میں دو امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک جبکہ تین امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے





















