ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیولرز کے مطابق 900 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار862 روپے پر آگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3425 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 52 روپےکی کمی سے 6 ہزار 848 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 44 روپے کی کمی سے 8 ہزار 871 روپے کی ہوگئی۔



















