ماس گروپ نے دروغہ والا انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک کامیاب کاروباری ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں صنعت و تجارت سے وابستہ صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
ایونٹ میں ایسٹرن سٹی واک کو جدید کاروباری تقاضوں اور مستقبل کی پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ایک منفرد کاروباری مرکز قرار دیا گیا۔
اس موقع پر دروغہ والا انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعبان اختر اور صدر رمیز دیوان نے کہا کہ منصوبوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسی اعتماد کی بنیاد پر ایسوسی ایشن جلد اپنا مرکزی دفتر بھی ایسٹرن ہاؤسنگ میں قائم کرنے جا رہی ہے۔
ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ماس گروپ کے نمائندے محمد یاسر بھٹی نے لوکیشن، کمرشل خصوصیات اور سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منصوبے کو لاہور کے بدلتے ہوئے کاروباری رجحانات سے ہم آہنگ قرار دیا۔
شرکاء نے ایونٹ کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کمرشل منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔






















