پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔
سال2025کے آخری ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم ہوگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 733 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 47 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف قسط تیزی کی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل برقرار رکھنے کی پالیسی تبدیل کردی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 50 بیسز پوائنٹس کمی کردی۔ شرح سود 11 فیصد سے کم ہوکر 10.5 فیصد پر آگئی۔ کاروبار اور صنعتوں کیلئے بینک قرضے اس بار سستے ہوگئے۔



















