فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
فیفااعلامیے کےمطابق 2026ء کے فٹبال ورلڈکپ میں مجموعی طورپر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز یعنی 18 بلین پاکستانی روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرزکی انعامی رقم دی جائےگی،پچھلے ایڈیشن میں یہ رقم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی، رنراپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائےگی جبکہ تیسرےنمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اورچوتھے نمبرکی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
، فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو فیفا تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دے گا،اس سےقبل فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو گا، جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔






















