امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھاری مینڈیٹ ملا ہے، بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ العمل ہونے نہیں دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بند کردیا ہے،
غیرقانونی تارکین کو کسی صورت ملک میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا،ایک سال میں ہم جوکچھ حاصل کیاوہ کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا،امریکابدترین سے بہترین ہوگیا،میرے دورمیں امریکیوں کی تنخواہ اضافہ ہوا
امریکی صدر نے کہا انہوں نےٹیرف کی مدد سے ملکی معیشت کو بہتر بنایا امریکا کوقانون سازی کی نہیں، نئےصدرکی ضرورت تھی،10مہینوں میں 8جنگیں ختم رکوائیں،غزہ کی جنگ ختم کرکے3ہزارسال میں پہلی بارامن قائم کیا،زندہ یا ہلاک یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا جلد ہی فیڈرل ریزرو کے اگلے چیئرمین کا اعلان کروں گا،دنیا کی بدترین سرحد ورثے میں ملی تھی،ہم نے تیزی سے بدترین سرحد کو مضبوط سرحدمیں تبدیل کردیا،دنیامیں ہمارے ملک کا مذاق اڑایا جاتا تھا،لیکن اب مذاق نہیں اڑایاجاتا۔






















