بھارتی وزیرِاعلیٰ کے خاتون کا حجاب اتارنے کے خلاف پنجاب اسملبی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔
مذمتی قراردادرکن آئی پی پی شعیب صدیقی نےجمع کرائی،قرارداد کےمتن میں کہاگیاکہ سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹرکانقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے،یہ ایوان اخلاقیات سےگرے اس شرمناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے،وزیراعلیٰ بہارنتیش کمارمودی کاگماشتہ،جسے اخلاقیات کا کوئی ادراک نہیں۔
قرار داد میں کہا گیا کہ سانحہ مودی کی اقلیتوں،بالخصوص مسلم خواتین کیخلاف نفرت اور عدم تحفظ کی مثال ہے،کسی خاتون کا حجاب اتارنا انسانی وقارکی پامالی، مہذب معاشرہ میں قابل قبول نہیں،وزیر اعلیٰ بہارکاعمل انتہائی گرا ہوا ہےجوصنفی ومذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے،شرمناک حرکت پر وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمارعالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے۔
متن میں مطالبہ کیاگیاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اوراو آئی سی بھارت کیخلاف کارروائی کریں، مسلم خواتین کےساتھ ہونیوالےاس توہین آمیزسلوک پرسخت کارروائی ناگزیرہے،یہ ایوان متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،دعاہے کہ بہادرخاتون ڈاکٹر اور دیگر مسلم خواتین ہمیشہ اسلام کی پاسدار اور ثابت قدم رہیں،






















