گھوٹکی کے علاقے گڈولنک روڈ پرمسافر کوچ سے اغواکئے گئے 16مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، ایک مغوی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ، آپریشن میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
گھوٹکی کے علاقے گڈولنک روڈ پرمسافر کوچ سے اغوا گئے16مسافروں کو پولیس نے کچہ سونمیانی اور کچہ کراچی کے علاقے سے آپریشن کے دوران بازیاب کرالیاہے ، پولیس کے مطابق ، ایک مغوی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیاہے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لئے تاحال آپریشن جاری ہے۔ مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ دو درجن سے زائد ڈاکوں نے کوچ پردھاوا بول کرلوٹ مارکرنےسمیت 16مسافروں کو اغوا کرلیاتھا،جن کی بازیابی کے لیےگذشتہ رات سے کچہ سونمیانی کچے کے علاقے میں آپریشنکیا گیا تھا ،آپریشن کی کمانڈ کرنے والے ڈی ایس پی عبدالقادرسومرو کے مطابق،پولیس آپریشن میں ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہواہے جس کو طبی امداد دینے کے لیے رحیم یار خان شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیاہے ۔






















