سڈنی میں پیش آنے والے واقعے میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے احمد الاحد کے لیے دنیا بھر سے امداد اور انعامات کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق معروف امریکی تاجر ولیم ایک مین نے احمد الاحد کے لیے 65 ہزار امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہیرو احمد الاحد کی مدد کے لیے اب تک تقریباً 11 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، جبکہ ان کی معاونت کے لیے آن لائن چندہ مہم تاحال جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد الاحد کے لیے GoFundMe ویب سائٹ پر بڑی تعداد میں لوگ عطیات جمع کروا رہے ہیں اور عالمی سطح پر ان کی بہادری کو سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ احمد الاحد کی جرات مندانہ کارروائی نے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، جس کے بعد ان کے لیے مالی امداد اور اعزازات کا سلسلہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔



















