لاہورکی جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونےکاغبن،ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسرا مقدمہ نورالعین نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی نے 9کروڑ روپےمالیت کا سونا لیکرفرار ہونےکا الزام عائد کیا۔
ٹریول ہسٹری سماء سامنے لے آیا،ٹریول ہسٹری کےمطابق ملزم ملائشیا ، بنکاک ، دبئی ، سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفرکرتارہا،ملزم شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سےقبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پرکی،آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔
پولیس تفتیش کےمطابق تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہیں،ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی،حقائق سامنے لانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔






















