کولمبیا میں بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 16 ہائی سکول کے طلبہ اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ جو میڈیلین کے قریب واقع شہر بیلو کے ایک سکول سے تعلق رکھتے تھے، گریجویشن کی خوشی منانے کے لیے کولمبیا کے کیریبین ساحلی علاقوں ٹولو اور کوویناس کا سفر کر رہے تھے۔
واپسی کے دوران بس تقریباً 40 میٹر گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔انتیوکیا صوبے کے گورنر آندریس جولیان رینڈون نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔صدر گوستاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔






















