ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم واقعہ کے بعد مفرور تھا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ ملزم ڈاکٹر وردہ کے قتل کے بعد سے مفرور تھا ملزم نے گلہ دبا کر ڈاکٹر وردہ کو قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے قتل کے بعد سے پولیس مرکزی ملزم شمریز کا تعاقب کر رہی تھی۔ آج ملزم شمریز کے ٹھنڈیانی روڈ سے مظفر آباد کی جانب سفر کرنےکی اطلاع پرپولیس نے تعاقب کیا اورمیرا رحمت خان کے قریب کنڈ کے مقام پر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فاٸرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ملزم اپنے ہی ساتھی کی فاٸرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
خیال رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی ڈاکٹر وردہ مشتاق کو گزشتہ ہفتے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ نے اپنی سہیلی کے پاس دو سال قبل 67 تولہ سونا امانت رکھوایا تھا جبکہ اس کی واپسی کے مطالبے پر انہیں اغوا کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا۔






















