ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران میں اسکول پر حملے کو جنگی جرم قرار دیدیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکا کو اس مہلک حملے کےذمہ دارافراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایران کےشہرمیناب میں اسکول پربمباری سے 100 سےزائد بچےشہید ہوئے، اسکول کی عمارت کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق امریکی افواج نےشہریوں کو بچانے کیلئےضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں،امریکی اقدام بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،افواج نے ممکنہ طور پر پرانے یا نامکمل انٹیلی جنس معلومات پر انحصار کیا،انٹیلی جنس معلومات کیسے جمع کی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیے،یہ بھی دیکھنا ہوگا حملے میں مصنوعی ذہانت کا کس حد تک استعمال ہوا۔





















