میٹرک گیس پیپرز اور پیئرنگ اسکیمز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات سےقبل اہم قدم اٹھاتے ہوئےسوشل میڈیا پرگیس پیپرز، پیئرنگ اسکیمز اور امتحانی پرچوں کی شیئرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،خلاف ورزی پر تین سال قید اور پانچ ہزار روپےجرمانہ ہوسکتا ہے،میٹرک کے امتحانات 27مارچ سے شروع ہوں گے،فیصل آباد بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔





















