رحیم یارخان میں بی آئی ایس پی رقم کی تقسیم کےدوران چھت گرنے کے واقعہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ریٹیلر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔،ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
افسوسناک واقعہ چک 123 میں پیش آیا،جہاں بڑی تعداد میں لوگ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی قسط لینےجمع تھے،اچانک دکان کی چھت گرنےسےخواتین سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے, 76 افراد کو باہر نکالا گیا، جن میں 8 خواتین دم توڑ گئیں۔
شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔




















