اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ رات تہران پر ہونے والے حملے میں علی لاریجانی اور بیسج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی شہید ہوگئے
ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کی شہادت کی تردید کردی۔ علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا گیا پیغام جاری کیا گیا جس میں ایرانی قومی سلامتی کے مشیر نے ایرانی نیوی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے بہادر مجاہدین کی شہادت ظالم قوتوں کے خلاف قربانیوں کا حصہ ہے،انکی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔
به مناسبت مراسم تشییع سلحشوران نیروی دریایی ارتش جمهوری اسلامی ایران: یاد آنان همواره در قلب ملت ایران خواهد بود و این شهادتها بنیان ارتش جمهوری اسلامی را برای سالها در ساختار نیروهای مسلح استوار مینماید. ازخداوند متعال علو درجات برای این شهدای عزیز خواستارم. pic.twitter.com/dvTdhyDYbY
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026
ایران کےدارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،دھماکے شہر کے مرکزی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔





















