سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے مذموم اور منظم منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر پھیلائیں۔ کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی۔ جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں۔ سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے۔ منظم جھوٹ اور پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا۔
بھارتی اور افغان میڈیا نے سڈنی واقعے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ شیخ نوید نامی شہری کی تصویر دکھا کر جعلی پروپیگنڈا کیا مگر جھوٹے اور مکار مودی کے گودی میڈیا نے اسے نیا رنگ دیا۔ بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا نے شیخ نوید نامی شہری کی تصاویر چلائیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے پرشیخ نوید اکرم خود منظر عام پر آگیا۔ اور میڈیا پر کیا جانے والا پروپیگنڈا مسترد کیا۔
شیخ نوید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بھارتی اور افغان میڈیا گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔ جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا نے شیخ نوید کو حملہ آور ثابت کرنے کی کوشش کی۔
پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔ مسلمان ہیرو احمد الاحمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں۔
دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے۔ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ واقعہ ایک فرد کا جرم تھا، پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے۔ پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔





















