خاران میں ایس ایچ اوسٹی کو شہید کرنے والے فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ایس ایچ او کو اغوا کرناتھا،مزاحمت پرماردیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ 2025 میں خفیہ اطلاعات پر78ہزارآپریشن ہوئے، اس دوران 707دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے شہدا کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ دہشتگردی میں 200 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خاران میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشنزدہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کامنہ بولتاثبوت ہے، اس سال بلوچستان میں 700 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاجوکہ بڑی کامیابی ہے۔ ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔






















