مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں قمر جاوید باجوہ، فیض حمید اور عمران خان معاملات چلا رہے تھے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ مجھ پر جھوٹے مقدمے کے ذمہ دار تھے، سربراہ کی مرضی کے بغیر ایکشن نہیں ہوسکتا تھا ۔ کہا ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا رانا صاحب بہت موٹے ہوگئے ہیں ۔ جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔ فیض حمید صاحب انہیں دوبارہ اسمارٹ بنائیں۔ جس پر میں نے کہا مجھ پر مقدمہ آپ نے بنایا ہے۔ اللہ اس دنیا میں ہی اس کا حساب کرے گا۔






















