حماس نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی مذاکراتی کمیٹی کےسربراہ خلیل الحیہ نےویڈیو پیغام جاری کردیا،ویڈیو پیغام میں خلیل الحیہ نےکہاصیہونی فوج نےرائد سعد اور ان کے ساتھیوں کو حملہ کرکے شہید کردیا،ضامن ممالک اسرائیل سے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
خیال رہےکہ آج صبح صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا،جس میں القسام بریگیڈ کے نائب سربراہ،رائد سعدکونشانہ بنایاگیا،جس کی اب حماس کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛سیزفائرکی خلاف ورزی،اسرائیلی فوج کا غزہ سٹی میں گاڑی پر ڈرون حملہ،5 فلسطینی شہید
اُدھر لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نےغیر مسلح ہونے سے انکار کردیا،تقریب سے خطاب میں کہا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنےکا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ہے۔ جو لبنان کے مفاد میں نہیں ہے۔





















