ملتان میں پیرا ایکٹ کے تحت تجاوزات کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ بوسن روڈ پر واقع ہوٹل مالک شان خان کے خلاف درج کیا گیا،ہوٹل مالک شان خان اور دیگر عملے کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔
مقدمہ کےمتن میں کہا گیا کہ ہوٹل مالک نے سرکاری جگہ پرکاؤنٹر، ٹیبل اور کرسیاں رکھ کر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں،وارننگ کے باوجود سامان نہ ہٹایا گیا، پیرا نے ایف آئی آر درج کرادی
سامان ہٹوانے پرہوٹل مالک اور ملازمین کی پیرا فورس سےمزاحمت بھی ہوئی،مزاحمت پرملزم شان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔






















