پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروےکاکہنا ہےکہ موٹروے ایم 3 فیض پورسے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر اور پتوکی،اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی، اقبال نگر اور میاں چنوں میں دھند ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،






















