پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی عمر 18 سال سے کم کرکے 16 سال کرنے سے متعلق قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
قرارداد اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں نوجوانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے نوجوانوں کی فلاح اور انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی قانونی عمر 18 سال سے کم کرکے 16 سال کی جائے۔
قرارداد میں مختلف ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ جرمنی میں 17 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔






















