روس کے زیر قبضہ یوکرین ایٹمی پاور پلانٹ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق روس یوکرین لڑائی کے باعث ایک بار پھر ایٹمی پلانٹ کی بجلی کٹ گئی، رات بھر کولنگ پلانٹ ایمرجنسی جنریٹرز پر چلتے رہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق پاور پلانٹ کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔
روس یوکرین جنگ کے دوران بارہ بار ایٹمی پلانٹ کی بجلی مقطع ہوئی۔ آئی اے ای اے نے روس اور یوکرین کو ایٹمی تنصیبات کے نزدیک لڑائی سے گریز کا مشورہ دیا۔ ایمرجنسی پاور فیل ہونے کی صورت میں ایٹمی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔






















