چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نےواضح کیا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی تمام چیلنجز، ہائبرڈ مہمات اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیرپاک فوج کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینےگوجرانوالہ اورسیالکوٹ گیریژنزپہنچ گئے،جہاں انکا کورکمانڈر گوجرانوالہ نےاستقبال کیا،چیف آف ڈیفنس فورسز نے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید سیمولیٹر ٹریننگ سہولت کامشاہدہ کیا اورفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ لی،فیلڈ مارشل نےفارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی صورتحال کو سراہا اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا تھاکہ جنگ میں تیزی،درستگی،حالات کابروقت ادراک اور فوری فیصلہ سازی بنیادی تقاضے ہیں،فیلڈ مارشل نےواضح کیا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی تمام چیلنجز،ہائبرڈ مہمات اور انتہا پسندی سے نمٹنے کےلیےمکمل طور پر تیارہے،افسران اورجوانوں سےگفتگو میں فیلڈ مارشل نے ان کے بلند حوصلےاورقومی سلامتی کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا اور سخت اورمشن پرمبنی تربیت کی اہمیت پرزور دیا۔



















