وزیر ددفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ رہتا تو پاکستان اندر سے برباد ہوجاتا،چاہے وہ وردی میں ہو یا پشاوری چپل میں سب کا احتساب ہوگا،یہ مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوگا پاکستان کےدشمنوں کا احتساب کیا جائے گا۔
وزیر ددفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہابانی پی ٹی آئی کیلئےنومئی برپا کیا گیا،نومئی کےپیچھےبھی فیض حمید کادماغ تھا،اسکی پلاننگ میں ادارےکےاندر کےلوگ بھی تھے،سازشی عناصر آج بھی بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کی کوشش کررہےہیں۔
دعا ہےفیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کےپھلائے جراثیم کا قلع قمع ہو،دہشتگردہمارا خون بہارہےہیں اوریہ کہتےہیں ان سےمذاکرات کرو،یہ لوگ دہشتگردوں کو بھتہ دیتےہیں،تین سےچارہزار طالبان کو پاکستان میں بسایا گیا،مغربی سرحد پر جو ہورہا ہے وہ بھارت کرارہا ہے،مجھےبلا کرکہا گیا نوازشریف کےخلاف بیان دو ورنہ سزا ہوگی،شہبازشریف پاکستان کو برے حالات سے باہر نکال کر لائےہیں۔






















