امریکا کی 19ریاستوں نے ایچ ون بی ویزوں پرعائد فیس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں ریاستوں نے مشترکہ طور پر درخواست دائر کردی،اٹارنی جنرل کیلیفورنیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزوں پر فیس عائد کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
رواں سال ستمبرمیں صدر ٹرمپ نےایس ون بی ویزوں کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ کردی تھی،اس سے پہلے یہ فیس 2 ہزار سے 5 ہزار ڈالر تک لی جاتی تھی۔
یوایس چیمبرآف کامرس کی جانب سےپہلےہی فیصلے کےخلاف عدالت میں دارخواست دائرہوچکی ہے،فیس کی مخالفت کرنے والوں میں نیویارک،واشنگٹن۔ نیوجرسی اور دیگر ریاستیں شامل ہیں۔






















