لاہور کی مقامی عدالت نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ،اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست میں این سی سی آئی اے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں، شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی ،این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا،وکیل نے بتایا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کے پاس ہے یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔ چار کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمارے حوالے کی جائے۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا یے۔





















