ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ مانگنے والے ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملزم احمد جہانگیر سمیت 7 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ بھتہ خوری کی دفعات کے تحت تھانہ شیراکوٹ لاہور میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم احمد جہانگیر نے ہدایتکارہ سنگیتا کو بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ملزمان نے ہدایتکار سنگیتا کے ڈرامے بلھے شاہ کے سیٹ پر آکر شوٹنگ رکوائی، ملزمان ڈرامے کے سیٹ پر توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





















