پاک ترک ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ ٹی ایف ایکس طیارے کی آئندہ ماہ پہلی پرواز کی تیاریاں جاری ہے۔
پاکستان ترکی کے ساتھ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ 21 میٹر طویل جبکہ پروں کا پھیلاؤ چودہ میٹر تک ہو گا۔ طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 200 پندرہ کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ پاک ترک ففتھ جنریشن کے ٹی ایف ایکس طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی۔ پ
اک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2023 میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان اور ترکی اپنے ایف 16 طیاروں کو ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹس سے بدلنے کے خواہاں ہیں۔