ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ہوئی ہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69552 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 8 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3249 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33821 بیرل، پی پی ایل 10667 بیرل، پی اوایل 4636 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1000 بیرل ریکارڈکی گئی ۔
اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار740 ایم ایم سی ایف ڈی ،پی پی ایل 602ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 53ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار911 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔