تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کرلیا, ٹی ٹی اے پی کی جانب سے پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔
پیپلز پارٹی سے رابطے کیلئے ٹی ٹی اے پی اجلاس میں مزید مشاورت ہوگی جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔
جے یو آئی ، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔
قومی کانفرنس میں قومی سیاسی مکالمے کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا اور پارلیمانی اور آئینی امور پر سنجیدہ سفارشات تیار کی جائیں گی۔






















