اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس قابل سماعت ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ یونیورسٹی رپورٹ کی روشنی میں جسٹس جہانگیری سے جواب طلب۔ مزید سماعت پندرہ دسمبر کو ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق درخواست گزار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اہلیت کو چیلنج کیا ۔۔ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت ہے۔۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بھی درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کی روشنی میں بھی درخواست قابل سماعت ہے۔ یونیورسٹی رپورٹ کی روشنی میں جسٹس جہانگیری کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ تحریری حکم کے مطابق جسٹس جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت پندری دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔






















