بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں غیرقانونی جرگے نے 8 افراد کو بےگناہی ثابت کرنے کیلئے دہکتے انگاروں پر چلادیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
جدید دور میں بھی فرسودہ روایات ختم نہ ہوسکیں۔ موسیٰ خیل میں دکان میں چوری کے الزام پر دکاندار نے جرگہ بلایا، فیصلہ کیا گیا کہ بےگناہی ثابت کرنے کیلیے دہکتے انگاروں سے گزرنا ہوگا۔ چوری کے شبے میں بیگناہی ثابت کرنے کےلیے 8 افراد کو آگ کے امتحان سے گزار دیا گیا۔
حکومتی دعوے وعدے اور ملکی قوانین سب انگاروں میں سلگ گئے، واقعے پر ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی سر پکڑلیا۔ ایک تو سیکڑوں سال پُرانی رسم اُس پرغیرقانونی جرگے کا ستم، کہاں ہے حکومتی رٹ؟ جہالت کے اندھیرے مٹانے اور مہذب معاشرہ یقینی بنانے کےلیے ملک کے ہر پسماندہ علاقے کو علم کے نور سے منور کرنا ہوگا۔






















