اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا ۔ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیکر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے ۔ آئندہ ہفتے نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
پالیسی ریٹ 6 فیصد مہنگائی سے 5 فیصد زیادہ ہے ۔ مہنگائی کم اور شرح سود زیادہ ہونے کے باعث تاجر برادری مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہی ہے۔



















